لیڈی ہیلتھ ورکرز نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 5 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) لیڈی ہیلتھ ورکرز نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 5 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مطابق سات ماہ سے تنخواہ نہیں ملی، دس فروری سے شروع ہونے والی مہم کا بائیکاٹ کرینگے۔ نیشنل پروگرام ایمپلائز یونین کا بھی کہنا ہے کہ ساڑھے 6 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کو سات ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی۔ مزید برآں سیکرٹری صحت بلوچستان عبدالصبور کاکڑ نے کہا ہے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تنخواہوں کی رقم محکمہ خزانہ نے منظور کر لی ہے۔ تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز کو سات ماہ کی تنخواہ پیر کو دیدی جائے گی۔