آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، عمرہ ادا کیا
ریاض (نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ریاض سعودی وزیر دفاع سلمان بن سلطان المسعود سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں نے باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی۔ جنرل راحیل شریف نے عمرہ بھی ادا کیا۔ پاکستان میں امن ترقی اور خوشحالی کی دعا کی۔ آرمی چیف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں۔