انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے 23 سال پہلے کا احسان، جنوبی افریقہ نے بھارت کا قرض چکا دیا
سنگاپور (آئی این پی) جنوبی افریقہ نے بگ تھری منصوبے کی حمایت میں ووٹ دیکر بھارت کا 23 سالہ پرانا احسان چکا دیا۔ بگ تھری کے اجلاس میں عین آخری لمحات میں جنوبی افریقہ نے بگ تھری منصوبے کی حمایت میں ووٹ دیکر بھارت کوکرکٹ کی دنیا پر راج کرنے کا حق دیدیا۔ 1991ء میں جنوبی افریقہ کی کرکٹ کی واپسی پر بھارت پہلا ملک تھا جس نے جنوبی افریقہ کو اپنے ملک میں بلا کر ون ڈے سیریز کھیلی تھی۔ اس کے بعد سے اب تک جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ بھارت کے احسان تلے دبا چلا آ رہا تھا۔