• news

کشمیر پر بھانت بھانت کی بولیوں نے تحریک کو نقصان پہنچایا: فضل الرحمن

مظفرآباد (ثناء نیوز) فضل الرحمن نے کہا ہے کہ کشمیر پر بھانت بھانت کی بولیوں نے تحریک کو نقصان پہنچایا۔ جس کی اصل وجہ پاکستان کی کمزور خارجہ پالیسی تھی۔ قومی کشمیر کمیٹی پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کشمیر کو سرفہرست رکھنے اور پالیسی کا اصل محور مسئلہ کشمیر بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریگی۔ انٹرویو میں مولانا نے کہا کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس پر مزید تحفظات ہیں۔ جس کے نفاذ سے انسانی حقوق کا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔ فورسز کو اتنے وسیع اختیارات دینے سے ملک کے حالات مزید خراب ہونگے۔ ہم مقبوضہ کشمیر میں اگر ٹاڈا اور پوٹا کے خلاف ہیں تو یہاں ہم کیسے ماروائے عدالت نظام کی حمایت کر سکتے ہیں۔ مہاجرین کشمیر نے اپنے گھربار پاکستان کی خاطر چھوڑے ۔ جانیں قربان کیں۔ آئندہ کشمیر کمیٹی کے اجلاس کے ایجنڈے میں مہاجرین کے مسائل رکھے جائیں گے اور حکومت آزاد کشمیر کے نمائندہ کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن