• news

ڈاکٹر نواز شریف کی اولین تر جیح پاکستان کو ترقی یافتہ بنانا ہے: میاں سجاد علی

رحیم یارخان (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ یوتھ آرگنائزیشن کے ضلعی صدر میاں سجاد علی نے کہا کہ ملکی چیلینجز کا مقابلہ کرنے کے لئے ہم اپنے قائد ڈاکٹر محمد نواز شریف کی قیادت میںمتحد ہیں اور ہر جگہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے نوجوان اپنے اندر اتفاق و بھائی چارے کی فضاء کو قائم رکھے ہو ئے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ میں مختلف یونین کونسلز سے آئے ہوئے وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر پاکستان میاں نواز شریف کی سیاست کا محور ارض پاک کے پریشان حال عوام کو بحرانوں سے نجات دلانا اور پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن