• news

ضلع رحیم یار خان کو پنجاب فوڈ اتھارٹی میں شامل کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں: چودھری محمود الحسن

رحیم یار خان (اے پی پی) ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی رحیم یارخان کے اجلاس میں مشاورت کے بعد اشیائے روز مرہ کے نئے نرخوں کا تعین کیا گیا ہے یہ بات چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی پاور اینڈ ایری گیشن پنجاب چودھری محمود الحسن چیمہ نے صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع رحیم یار خان کو پنجاب فوڈ اتھارٹی میں شامل کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں لیکن افسران پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرز پر اشیائے ضروریہ کی کوالٹی کو یقینی بنائیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن