کینسر کیلئے حکومت کا مفت ادویات کا پروگرام شروع کرنے کا اعلان خوش آئند ہے: بشیر مہدی
لاہور (کامرس رپورٹر) محمد علی جناح میڈیکل کمپلکس کے چئیر مین بشیر مہدی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینسر کے علاج کے لئے حکومت کا مفت ادویات کا پروگرام شروع کرنے کا اعلان خوش آئند ہے ہم سب کو مل کر ملک سے اس بیماری کو ختم کرنا ہو گا۔ ابتدائی سطح پر اگر اس کی تشخیص ہو جائے تو مریض بہت سی پیچیدگیوں سے بچ سکتا ہے اور اخراجات بھی کم آتے ہیں۔