• news

27 نمبر روٹ والی ویگن کی جگہ بسیں چلائی جائیں: ناظم شوکت

لاہور (پ ر) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے وزیراعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ 27 نمبر روٹ والی ویگن کو فوری طورپر بند کیا جائے۔ ویگن مقررہ سٹاپ پر رکنے کے بجائے جگہ جگہ سڑک پر روک کر  سواریوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح سوار کر دیا جاتا ہے جس کے سبب شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔   اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ اس کو فوری طور پر بند کیا جائے۔ اس کی جگہ بڑی بسیں چلائی جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن