5 رکنی برطانوی وفد کا قصور میں ایجوکیشن ووچر سکیم سے منسلک نجی سکول کا دورہ
لاہور (ثناء نیوز) برطانوی ادارہ برائے بین الاقوامی امداد کی سینئر ایجوکیشن ایڈوائزر باربرا پین کی قیادت میں 5 رکنی وفد نے قصور میں پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کی ایجوکیشن ووچر سکیم سے منسلک نجی سکول کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کی ڈائریکٹر (ایجوکیشن ووچر سکیم) ملیحہ بتول نے برطانوی وفد کوبے وسیلہ گھرانوں کے بچوں کی مفت تعلیم کے منصوبے ایجوکیشن ووچر سکیم کے بارے میں بریف کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں ڈیڑھ لاکھ طلبا و طالبات کو پارٹنر سکولوں میں مفت تعلیم کے لئے ووچر جاری کئے گئے ہیں۔ اس سکیم کے تحت طالب علموں کو اپنی پسند کے سکولوں کے انتخاب کا حق بھی دیا گیاہے ۔