مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر دے گی: حاجی شفیق گجر
لاہور ( پ ر) مسلم لیگ (ن) کے سیاسی و سماجی رہنما انجمن دکانداران یو سی 90 کے صدر حاجی شفیق گجر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک سے دہشتگردی ہمیشہ کے لئے خاتمہ کردے گی‘ وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے طالبان سے مذاکرات شروع کرنے کے فیصلہ نے ثابت کردیا ہے کہ وہ ہر فیصلہ ملک و قوم کے مفاد میں کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میاں برادران ملک و قوم سے مخلص ہیں اور ان کے حب الوطنی پر مبنی فیصلوں کی بدولت ملک انشاء للہ تمام بحرانوں سے نجات حاصل کرے گا۔