ٹائون شپ: بڑی گیارہویں شریف کے سلسلہ میں جلوس آج نکالا جائے گا
لاہور (پ ر) ٹائون شپ میں آج صبح 9.00بجے مین مارکیٹ المدینہ مسجد سے سیدنا غوث اعظمؓ کی یاد میں بڑی گیارہویں شریف کا جلوس نکالا جا رہا ہے۔ جلوس کی قیادت پیر سید ذوالفقار حسین شاہ یوسفی اور جماعت اہلسنت کے امیر حضرت علامہ غلام شبیر فاروقی کریں گے۔ جلوس سید نا پیر طاہر علائوالدینؒ کے مزار سے ہوتا ہوا مرکزی المدینہ مسجد ٹائون شپ پر اختتام پذیر ہو گا۔