کشمیر پر بھارتی قبضہ کے باعث دونوں ملکوں میں غربت ختم نہیں ہو سکتی: اسلم پرویز سہوترا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ہیومن لیبریشن کمیشن کے چیرمین اسلم پرویز سہوترا نے کہا ہے کہ کشمیر پر قبضہ کے تنازع کے باعث پاکستان اور بھارت میںغربت اور پسماندگی انتہا پر ہوگئی ہے اگر ہندوستان کے بٹوارے کے وقت یہ تنازعہ پیدا نہ ہوتا تو آج دونوں ممالک کی عوام اس قدر غربت اور پسماندگی میں نہ ہوتی بلکہ دوسرے ممالک کی طرح یہ دونوں ملک بھی خوشحال اور ہر طرح خود کفیل ہوتے۔