قوم دہشت گردی سے نجات کیلئے وزیر اعظم کی قیادت میں متحد ہے: سجاد حسین چھینہ
لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے رہنما سجاد حسین چھینہ نے کہا ہے کہ عوام نے اپنے اورپاکستان کے روشن مستقبل کیلئے مسلم لیگ (ن) کومینڈیٹ دیا۔ چاروں صوبوں کے عوام وزیراعظم کی قیادت میں دہشت گردی سے نجات کیلئے متحد اور منظم ہیں۔ قیادت اورقوم نے ملک دشمن قوتوں کیخلاف صف بندی کر لی ہے۔ پاکستان میں ’’پیس ڈائیلاگ‘‘ کی کامیابی کیلئے مثبت پیشرفت خوش آئند ہے۔