خانیوال خود کش حملے میں زخمی حساس ادارے کا افسر لاہور میں دم توڑ گیا
خانیوال(ثناء نیوز) گزشتہ روز خانیوال میں خود کش دھماکہ کے نتیجہ میں زخمی ہونے والا حساس ادارے کا افسر دوران علاج لاہور میں چل بسا جبکہ پولیس نے چھ مزید افراد کو خودکش حملہ میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار کر لیا ۔پولیس نے ان افراد کو 82 پندرہ ریل کے علاقہ سے گرفتار کیا ہے ۔گرفتار ہونے والوں میں زخمی دہشت گرد عابد کا بھائی زاہد اور لیاقت ، شوکت ، صداقت ، شاہد اور طارق شامل ہیں ۔شاہد اور طارق چند روز قبل ہی خانیوال آئے تھے ۔پولیس نے گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔