• news

سیالکوٹ: پولیس وردیوں میں ملبوس ملزمان نے جی پی او کے نائب قاصد کو اغوا کر لیا

سیالکوٹ (نامہ نگار) جنرل پوسٹ آفس سے پولیس وردیوں میں ملبوس پانچ ملزمان نے نائب قاصد کو اغوا کر لیا۔ واقعہ کیخلاف ملازمین نے ہڑتال کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز دوپہر دو بجے جی پی او کے فارن پوسٹ میں داخل ہوکر پولیس وردیوں میں ملبوس پانچ ملزمان نے نائب قاصد عبدالرئوف کو اسلحہ کی نوک پر اغوا کر لیا اور اسے لیکر فرار ہو گئے۔ پوسٹ آفس کے ملازمین نے کام چھوڑ کر ہڑتال کر دی اور اغوا کئے جانیوالے نائب قاصد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔ ڈپٹی کنٹرولر فارن پوسٹ سجاد احمد کے مطابق ڈیوٹی کے دوران اغوا ہونے والے نائب قاصد کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

ای پیپر-دی نیشن