• news

سکیورٹی معاہدہ امریکہ اور افغانستان کو مشکل میں ڈال سکتا ہے:فرانسیسی میڈیا

پیرس(این این آئی)فرانسیسی میڈیا نے کہاہے کہ افغان صدرحامد کرزئی کا امریکہ  کے ساتھ سیکورٹی معاہدے پر دستخط نہ کرنے کا فیصلہ افغانستان اورامریکہ دونوں کو کسی بھی بڑی مشکل سے دوچارکرسکتاہے،افغان صدرامریکہ سے طالبان کے خاتمے کے معاہدے کے تحت عالمی حمایت کے بعد صدرمنتخب ہوئے تھے تاہم اب وہ ایسانہ کرکے اپنے آئندہ صدارتی امیدواربھائی کے لئے مشکل کھڑی کررہے ہیں جبکہ معاہدے پر دستخط نہ ہونے کی صورت میں امریکہ  کو خطرہ ہے کہ طالبان ان پر حملہ کرسکتے ہیں،فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان جنگ کے آغاز پر یوں لگتا تھا کہ امریکہ  بہت آسانی سے افغانستان میں طالبان کا خاتمہ کر کے وہاں ایک جمہوری حکومت کے قیام کا ہدف حاصل کر لے گا، مگر اس جنگ کو 12برس سے زائد گزر جانے کے باوجود اب بھی افغانستان سے فوجی انخلا کا عمل وہاں سلامتی کی صورتحال اور مستقبل کے حوالے سے اپنے اندر کئی طرح کے سوالات لئے  ہوئے ہے، افغانستان میں کسی وقت میں امریکہ  اور مغرب کے انتہائی قریبی سمجھے جانے والے صدر حامد کرزئی امریکہ کے ساتھ طے کردہ باہمی سکیورٹی معاہدے پر دستخطوں سے انکار کر چکے ہیں اور اب تک یہ واضح نہیں کہ آیا 2014 کے بعد افغانستان میں غیرملکی فوجی تعینات رہ پائیں گے یا نہیں؟

ای پیپر-دی نیشن