• news

امریکی انخلا سے افغانستان، پاکستان دونوں پر منفی اثرات مرتب ہونگے: امریکی رکن کانگرس

واشنگٹن(آن لائن)کانگریس مین جم مورین کا کہنا ہے کہ افغانستان کو امریکہ کے ساتھ  سکیورٹی کے دوطرفہ معاہدے پر جلد دستخط کر دینے چاہیں، کیونکہ دستخط نہ ہونے کی صورت میں،  امریکہ اس سال کے آخر تک افغانستان سے چلا جائے گا۔ امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میںاْنھوں نے کہا کہ امریکہ کے انخلا سے افغانستان اور ہمسایہ ملک پاکستان پر بہت منفی اثرات مرتب ہوں گے، ’کیونکہ امریکی فورسز کے چلے جانے سے طالبان کو کابل پر قبضے کا موقع مل سکتا ہے، یا پھر افغانستان کی پشتو بولنے والی آبادی پختونستان کے نام سے اپنا ایک الگ ملک قائم کرسکتی ہے، جو یقینی طور پر پاکستان کے لئے ایک شدید خطرہ بن سکتا ہے‘۔ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے کانگریس مین جم مورین ڈیفنس کمیٹی  کے ساتھ افغانستان اور پاکستان کا دو ہفتے کا دورہ کرنے والے ہیں۔ یہ کمیٹی افغانستان کے لئے فنڈز منظور کرتی ہے اور حالیہ بجٹ میں اس ملک کیلئے 85 ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں، جن کا اجرا معاہدے پر دستخط نہ ہونے کی صورت میں کھٹائی میں پڑسکتا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن