• news

مسئلہ کشمیر حل نہ کرایا تو اقوام متحدہ کا دنیا میں اثر ختم ہو جائیگا: ماہر خارجہ امور

لاہور (سپیشل رپورٹر) کشمیر کا مسئلہ پہلے ہی اقوام متحدہ کے پاس پینڈنگ ہے اس میں پاکستان بھارت فریق ضرور ہیں اقوام متحدہ کو اس کا حل کروانے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں اور میکنزم بنانا چاہئے اگر اقوام متحدہ اپنے فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے کمزوری کا مظاہرہ کرتا رہا تو جلد ہی اقوام متحدہ کا اثر دنیا میں ختم ہو جائے گا۔ یہ بات خارجہ امور کے ماہر پروفیسر مبشر ترمذی نے کہا  کشمیر کے مسئلہ پر دنیا کو توجہ دینی چاہئے کیونکہ کشمیر مسئلہ حل نہیں ہوگا پورے ریجن میں انتہا پسندی بڑھتی رہے گی۔ ہمایوں اسلم خواجہ نے کہا کشمیری انصاف مانگ رہے ہیں جبکہ ان کو انصاف دینے کا وعدہ اقوام عالم نے کیا تھا اسلئے اقوام عالم کو خصوصاً امریکہ ، یورپ کو اپنی ساکھ بہتر کرنے کے لئے بھارت پر دباو بڑھانا چاہئے کہ وہ کشمیر کے مسئلہ کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔

ای پیپر-دی نیشن