ملکی معیشت بہتر ہوگئی، 480 ارب کا قرضہ واپس کر دیا: اسحاق ڈار
دبئی (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے 480 ارب روپے کا قرض واپس کیا۔ دبئی میں مسلم لیگ (ن) مشرق وسطیٰ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کی صورتحال اب بہتر ہے۔ جی ڈی پی کی شرح دو فیصد سے 5 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 9.50 فیصد تک اضافہ ہوا۔ بجٹ خسارہ 8.8 فیصد سے آٹھ فیصد تک لائے ہیں۔ اگلے سال بجٹ خسارہ 6.3 فیصد تک لانے کا ہدف ہے۔