• news

اوکاڑہ، شادی کا وعدہ کرکے مکرنے پر لڑکی کو قتل کرکے خود کو بھی گولی مار لی

اوکاڑہ (نامہ نگار) لڑکی کی بے وفائی پر نوجوان نے گولیاں مارکر موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ اس کے گھر کی دہلیز پر خود کو بھی گولی مار لی، اسے نازک حالت کے پیش نظر لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہبھور کے گائوں41فور ایل کے رہائشی زمیندار نذیر کی بیٹی آمنہ نے مقامی نوجوان ارشاد سے شادی کا وعدہ کر لیا لیکن بعدا زاں یہ کہہ کر تعلق ختم کر لیا کہ اس کے والدین اس شادی پر راضی نہیں۔ ارشاد نے آمنہ کو قائل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ نہ مانی جس پر ارشاد نے طیش میں آکر گھر داخل ہو کر آمنہ پر اندھادھند فائرنگ کر دی جس سے آمنہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ ارشاد نے اس کے گھر کی دہلیز پر خود کو بھی گولی مار لی تاہم مقامی افراد نے اس کو انتہائی نازک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کو لاہور ریفر کر دیا گیا۔ پولیس نے آمنہ کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے وقوعہ کی تفتیش شروع کر دی۔ وقوعہ کے بعد علاقہ کی فضا سوگوار ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن