• news

حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکات نتیجہ خیز ہونگے: رفیق تارڑ

 فتح پور (نامہ نگار) ملک کو مسائل لامحدود مگر وسائل بہت کم ہیں۔ میاں نواز شریف بہترین لیڈر ہیں جو بحرانوں کے خاتمہ کیلئے سنجیدہ اور اہلیت رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق صدر پاکستان محمد رفیق  تارڑ نے اڈا 217 فتح پور پر عین الحق کی وفات پر تعزیت کے موقع پر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہونگے کیونکہ طرفین کمیٹیوں میں شامل شخصیات زیرک اور محب وطن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف خاندان سے ہمارے تعلقات دیرینہ ہیں۔ صدر منتخب ہونے کے بارے میں کہا کہ مجھے اسلام آباد بلا کر اچانک ملک کی انتہائی اہم ذمہ داری سونپنے کا کہا گیا میرے انکار کے باوجود مجھے صدر بنایا دیا گیا تھا۔ تعلیم کے بارے میں بتایا کہ میں نے اپنی ابتدائی تعلیم گوجرانوالہ کا نواحی قصبہ گھکھڑ پھر میٹرک اسلامیہ ہائی سکولز اور اعلیٰ تعلیم اسلامیہ کالج گوجرانوالہ سے حاصل کی۔ سابق صدر پرویز مشرف متکبر انسان ہیں اور مکافات عمل کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ مرحوم عین الحق کے خاندان سے ہمارے مراسم بہت پرانے ہیں ان کے بڑے بھائی 1965کی پاک بھارت جنگ کے اولین شہیدکیپٹن انوار الحق میرے کلاس فیلو اور بھائیوں کی طرح تھے جن کا تذکرہ کرتے ہوئے وہ آبدیدہ ہو گئے آخر میں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف درد دل رکھنے والے انسان ہیں اﷲ ملک پاکستان کو حفاظت و سلامت رکھے صحافیوں میں ملک مسعود الٰہی‘ خالد کھرل‘ امتیاز یاسین‘ محمد ذیشان ‘ چودھری امجد اور دیگر شامل تھے۔

ای پیپر-دی نیشن