امریکہ: گرجا گھر کے سامنے فائرنگ، دو افراد ہلاک، 7 زخمی
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کی ریاست لاس اینجلس میں گرجا گھر کے سامنے نامعلوم شخص کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے، حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہو گیا۔ جنوب میں واقع گرجا گھر کے سامنے نامعلوم شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہلاک اور ایک دوسرا ہسپتال جا کر دم توڑ گیا۔ فائرنگ کے واقعے میں سات افراد زخمی بھی ہوئے۔ امریکی پولیس نے فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ امریکی پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والا شخص اس واقعے کے بعد فرار ہو گیا۔