• news

امریکہ کاایران کے سرکاری میڈیاپر عائد پابندیاں ہٹانے کافیصلہ

واشنگٹن(این این آئی/آن لائن)امریکی حکومت نے ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کارپوریشن پرپابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے،نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر امریکی حکومت کے ایک سینئر عہدیدارنے بتایا کہ ان کا ملک ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل پرعائد پابندیوں کو ہٹانے کا اصولی فیصلہ کرچکا ہے۔، اوباما انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایران اورعالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاملے پر مذاکرات کا دوسرا دور کامیاب بنانے اور اعتماد سازی کے لیے ایرانی ٹیلی ویژن چینل پر پابندیاں ختم کی جا رہی ہیں،انہوں نے کہاکہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ ایران کی جانب سے بھی امریکی ٹیلی ویژن چینلوں کی نشریات روکنے کے لیے الیکٹرانک وائبریشن سسٹم خلا میں بھیجنا روک دیے ہیں جس کے بعد امریکا نے بھی ایرانی ٹی وی پر پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ایران نے ان کے ٹیلی ویژن چینلوں کی نشریات روکنے کی کوشش کی توامریکا بھی جواب میںایسا ہی کرے گا، چونکہ ایران نے ہمارے ٹیلی ویژن چینلوں کی نشریات بحال کرنا شروع کردی ہیں، اس لیے ہم بھی ایسا ہی کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن