• news

لیبیا : قومی اسمبلی کی مدت میں توسیع کیخلاف مظاہرے‘ بارہ ارکان مستعفی

طرابلس(این این آئی)لبیا کے دارالحکومت طرابلس اور دوسرے بڑے شہر بن غازی میں ہزاروں افراد نے قومی اسمبلی کی مدت میں توسیع کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جس کے بعد 12ارکان مستعفی ہوگئے ، عبوری پارلیمان کی مدت میں توسیع کے حامیوں اور مخالفین دونوں نے احتجاجی مظاہرے کیے ان میں سے بعض مسلح تھے۔لیبیا کی قومی اسمبلی جنرل نیشنل کانگریس (قومی اسمبلی)کا 2012 میں انتخاب کیا گیا تھا اور اس کی مدت کا 7 فروری کو ختم ہوگئی تھی،طرابلس کے شہدا اسکوائر میں مظاہرہ کرنے والے افراد نے پرچم اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جن پر توسیع کے خلاف نعرے درج تھے۔مشرقی شہر بن غازی کے مرکزی چوک میں پرامن ریلی نکالی گئی،طرابلس اور بن غازی میں احتجاجی مظاہروں کے بعد این ایف اے کا ایک اور دو آزاد ارکان مستعفی ہوئے ان کے علاوہ نو اور ارکان نے استعفی دیا ۔
 ارکان پارلیمان کا کہنا ہے کہ اگر کمیشن نے 60 روز میں آئین کی تدوین کے لیے کوئی پیش رفت نہ دکھائی تو اسمبلی برقرار رہے گی لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو پھر نئی عبوری اسمبلی کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔لیبیا کے وزیراعظم علی زیدان نے جی این سی کے معاملے پر کشیدگی کے بجائے صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن