• news

افضل گورو، مقبول بٹ کا یوم شہادت، بھارت کیخلاف آواز اٹھائیں، بیرسٹر ترمبو کی کشمیریوں سے اپیل، گرفتاریوں کی مذمت

برسلز (نامہ نگار) حریت رہنما جے کے ایل ایف آر کے چیئرمین بیرسٹر عبدالمجید ترمبو نے کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ افضل گورو اور مقبول بٹ کی شہادت کے دن بین الاقوامی ایوانوں میں بھارت کے قتل و غارت پرآواز بلند کریں آج یورپین دارالحکومت برسلز میں کشمیریوں کی طرف سے اہم شخصیات کو بھارت کے ظلم و بربریت پر آگاہ کیا  جائے گا۔ بھارت نے65 سال سے ظلم کا ایک بازار گرم کر رکھا ہے۔ انسانوں کو کاٹ کاٹ کر پھینک رہا ہے۔ بھارت کے ظلم کا اندازہ مقبوضہ کشمیر کے رہنے والے کشمیریوں سے زیادہ کسی کو نہیں ہو سکتا جو ایک عرصہ سے بھارت کے گھنائونے مظالم کا شکار ہو رہے ہیں۔ بیرسٹر ترمبو نے کہا کہ وہ جے کے ایل ایف کو دنیا بھر میں متحرک کریں گے اور کشمیریوں کے تعاون سے بھارت کے مظالم کو بے نقاب کریں گے۔ انہوں نے افضل گورو اور مقبول بٹ کی قربانی کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت گورو اور مقبول بٹ  جیسی شخصیات کو مارتا رہے گا اور کشمیریوں کی آزادی کی تحریک ضرور زور پکڑتے  گی  اور ہم بھارت کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کر دیں گے۔ بیرسٹر ترمبو نے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں اور پلوامہ قصبے میں نوجوانوں کی گرفتاری کی مزید مذمت کی انہوں نے کہا کہ  کشمیری پرامن مظاہرہ اور ہڑتال کر رہے تھے کہ بھارتی پولیس اورآرمی نے اپنی ظالمانہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا جو جمہوریت کا دعویٰ کرنے والا ملک بھارت کے منہ پر تمانچہ ہے ۔ آزادی اور اپنا حق حاصل کرنے والوں  کو پابند سلاسل کر دیا جاتا ہے جو ناقابل برداشت ہے۔ عالمی طاقتیں نوٹس لیں اور بھارت کو لگام دیں۔

ای پیپر-دی نیشن