• news

سمندرکے راستے یونان داخل ہونے والے 117 غیرقانونی تارکین وطن گرفتار

ایتھنز(این این آئی)یونانی کوسٹ گارڈز نے غیرقانونی طورپریونان میںداخل ہونیوالے 117افرادکو گرفتارکرلیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹے کے درمیان یونانی کوسٹ گارڈز نے مختلف سمندری علاقوں سے یونان داخل ہونے کی کوشش کرنیوالے 117 افرادکو گرفتارکرلیا۔،گرفتارافرادکا تعلق شام،افغانستان اوراریٹریا سے ہے ،حکام کے مطابق تمام افرادکوقانونی کارروائی کے بعد مختلف پناہ گزین مراکز میں منتقل کردیاگیا۔

ای پیپر-دی نیشن