یونان میں جبری برطرفیوں کے خلاف اساتذہ،میونسپل عملے کا احتجاج
ایتھنز(این این آئی)یونان میں سرکاری ملازمین کی جبری برطرفیوں کے خلاف اساتذہ اور میونسپل عملے نے شدید احتجاج کیا، پولیس سے جھڑپوں کے دوران مظاہرین پر مرچوں کا سپرے کیا گیاجس کے نتیجے میں درجنوں مظاہرین زخمی ہوگئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونان میں برطرف ہونے والے اساتذہ اور میونسپل کے ملازمین نے اپنا غصہ پولیس پر نکالا۔احتجاج کے دوران پولیس اور برطرف ملازمین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں،پولیس نے ملازمین پر مرچوں کا اسپرے کردیا،جس سے ملازمین مزید مشتعل ہوگئے،حکومت نے اخراجات میں کمی کرنے کیلئے سرکاری اداروں میں چھانٹیوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے،یونان میں2010سے اب تک بیروزگاری کی شرح سات فیصد ہوچکی ہے۔