5 سرحدی گارڈز کے اغوا پر ایران کی پاکستان پر شدید تنقید
تہران (اے ایف پی) ایران نے اپنے 5 سرحدی گارڈز کے اغوا کے بعد پاکستان کو مشرقی سرحد کی حفاظت نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی پولیس چیف نے کہا ہم اپنے گارڈز کے اغوا اور پاکستان منتقلی پر پاکستانی حکومت سے ناخوش ہیں۔ جیش العدل نامی تنظیم ایرانی گارڈز کے اغوا کی ذمہ داری قبول کر چکی ہے۔ 2012ء میں قائم ہونے والے اس گروپ نے اپنے فیس بک پیج پر مغویان کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔ تہران کی وزارت خارجہ نے اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان فرار ہونے والے اس گروپ کے رہنمائوں اور کارکنوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔