• news

مشترکہ مفادات کونسل کا اہم اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم ڈاکٹر نواز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اہم اجلاس آج پیر کو اسلام آبا د میں ہوگا جس میں چاروں صوبوں کے وزراء اعلی اور کونسل کے ارکا ن شرکت کریں گے۔ اجلاس میں نئی مردم شماری وخانہ شماری کے حوالے سے صوبوں کو اعتماد میں لیکر فیصلہ متوقع ہے  ۔امکان ہے کہ کونسل نئی مردم شماری کی منظوری دے دیگی ۔اجلاس میں گیس چوری کی روک تھام سے متعلق نئے قوانین کے نفاذ کا معاملہ اور اس پر صوبوں کے تحفظات کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن