• news

کھیل کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا جائے: محمد میاں سومرو

  لاہور (سپورٹس رپورٹر) یوتھ فورم فار کشمیر کے سرپرست اعلیٰ سابق وزیراعظم پاکستان محمد میاں سومرو سے انٹرنیشنل سائیکلسٹ یوتھ فورم فار کشمیر سپورٹس ونگ کے کنونیئر معظم خان کی قیادت میں ملاقات کی۔ محمد میاں سومرو نے ملاقات کے دوران کہا کہ کھیلوں کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو نوجوانوں میں اجاگر کیا جائے۔ معظم خان نے کہا ہے کہ کشمیر سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس موقع پر شیخ مظہر احمد، شہباز خان درانی، متین شیخ، سفیان احمد، صدام حسین اور طارق احسان غوری چیف آرگنائزر یوتھ فورم فار کشمیر موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن