مشرف نے نائن الیون کے بعد امریکہ سے کیا کچھ طے کیا؟ حکومت معلومات کیلئے خصوصی عدالت میں درخواست دے گی
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت استغاثہ کے ذریعے سابق صدر پرویز مشرف سے نائن الیون کے دوران امریکہ کے ساتھ طے کی جانے والی شرائط جاننے کے لئے خصوصی عدالت سے رجوع کرے گی۔ درخواست آئندہ ہفتے اکرم شیخ ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کئے جانے کا امکان ہے جس میں امریکہ کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کو نائن الیون کے دوران جو چند شرائط پیش کی گئی تھیں وہ کیا تھیں آخر کو انہوں نے امریکہ کی شرائط کیوں تسلیم کیا ہے اس کا بھی جواب مشرف سے طلب کیا جائے۔