• news

مذاکراتی کمیٹیاں بے اختیار ہیں، آخر کار طالبان کیخلاف آپریشن ہو گا: طاہر القادری

لاہور (آئی این پی)  عوامی  تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری  نے کہا ہے کہ طالبان اور حکومت  کی مذاکراتی  کمیٹی بے اختیار ہیں، آخر کار  شدت پسندوں  کیخلاف آپریشن ہی ہو گا، طالبان  سے مذاکرات   حکمرانوں کا عوام  کے ساتھ سب سے بڑا فراڈ ہے۔  قوم کو مہنگائی کے بم  برسانے والے حکمران اور بے گناہوں  کو گولی سے مارنیوالے بھی دہشت گرد ہیں۔  ملک  اور  قوم  کو بچانے کیلئے دونوں  سے نجات  حاصل کرنا ہو گی۔  ایک انٹرویو میں طاہر القادری  نے کہا کہ حکمرانوں  نے پوری قوم کی توجہ طالبان  سے مذاکرات پر  مرکوز کر رکھی ہے مگر اندر  سے وہ ملکی خزانہ  کو دونوں ہاتھوں  سے لوٹنے  میں مصروف ہیں اور  قومی اداروں  کی نجکاری   کے ذریعے ملکی  تاریخ کی سب  سے بڑی ڈکیتی  ماری جا رہی ہے۔  انہوں  نے کہا کہ اگر عوام کو ملک کو بحرانوں  سے نجات دلانے  چاہتی ہے تو انقلاب کیلئے تیار ہو جائے  ہم ایسا انقلاب لائیں گے جس  میں ملکی خزانہ  لوٹنے والوں کو نشان  عبرت بنا دیا جائیگا۔  ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور طالبان  کی مذاکراتی  کمیٹی مکمل طور پر  بے اختیار  ہیں اور مذاکرات  کی کامیابی کا سوال  ہی پیدا نہیں ہوتا آخر کار   طالبان کیخلاف  آپریشن ہی  ہو گا اور اس  کیلئے مارچ اور اپریل  انتہائی اہم ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن