• news

میرا بیٹا بازیاب کرائیں گیلانی کا سمیع الحق سے رابطہ

اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے صاحبزادے حیدر گیلانی کی بازیابی کیلئے حکومت طالبان مذاکرات کیلئے بنائی گئی کمیٹیوں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں، سابق وزیر اعظم نے طالبان کی نامزد کردہ کمیٹی کے رکن مولانا سمیع الحق سے ایک بار پھر  حیدر گیلانی کی بازیابی کیلئے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔ سابق گورنر سلمان تاثیر کی اہلیہ نے بھی  اپنے صاحبزادے شہباز تاثیر کی رہائی کیلئے مولانا سمیع الحق اور حکومتی کمیٹی کے ارکان سے بات کرنے کا فیصلہ  کیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت طالبان مذاکراتی عمل کے آغاز پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق گورنر سلمان تاثیر کی اہلیہ اپنے صاحبزادے کی بازیابی کے لئے کوشاں ہیں ۔ یوسف رضا گیلانی نے مولانا سمیع الحق سے رابطہ کرکے انہیں اپنے صاحبزادے حیدر گیلانی کی بازیابی کیلئے طالبان سے بات چیت کرنے کا کہا ہے دوسری جانب سابق گورنر کی اہلیہ نے بھی شہباز تاثیر  کی بازیابی  کیلئے مولانا سمیع الحق اور میجر (ر) عامر سے بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن