خورشید شاہ کا فضل الرحمن کو فون، ملکی صورتحال طالبان سے مذاکرات پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق دونوں رہنمائوں نے ملکی سیاسی صورتحال، حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات پر بات چیت کی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کو طالبان سے مذاکرات کا مینڈیٹ دیا ہے، مذاکراتی عمل خوش آئند ہے۔