نیٹو فورسز کا انخلا: امریکہ آج افغانستان کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان کریگا
کابل (رائٹرز) اوباما انتظامیہ افغانستان سے نیٹو فورسز کے انخلاء کے بعد اس کو مزید غربت کا شکار ہونے سے بچانے کیلئے آج امدادی پیکیج کا اعلان کریگی۔ گزشتہ دہائی کے دوران عالمی طاقتوں کی جانب سے بڑی امداد حاصل کرنے کے باوجود افغانستان دنیا کے غریب ترین ممالک میں شامل ہے۔