وفاقی حکومت کا دہشت گردی کے پیچھے چھپے ہاتھ بے نقاب کرنیکا فیصلہ، تحقیقات شروع
لاہور/ اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی حکومت کا ملک میں ہونیوالی حالیہ دہشت گردی کے پیچھے چھپے ہاتھوں کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ‘ وزیراعظم میاں نوازشریف کی ہدایت پر وفاقی وزارت داخلہ سمیت دیگر اداروں نے تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ بہت جلد حقائق قوم کے سامنے لائیں جائینگے۔