نوازشریف بھٹو کی پالیسی پر تنقید کی بجائے آئی ایم ایف سے چھٹکارے کیلئے اقدامات کریں: غنویٰ
کراچی (این این آئی) پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان کے پہلے جمہوری وزیراعظم قائد عوام شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرنے کے بجائے نوازشریف کو ملکی معیشت کی ابتر صورتحال کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی غلامی سے نجات حاصل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے چاہئیں۔ جو اب تک ماضی کی طرح عالمی معاشی اداروں کے سامنے ملک کو گروی رکھنے اور امیر کو امیر تر اور غریب کو غریب تر بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو -70 کلفٹن پر پارٹی پنجاب کے آرگنائزر علی حسن چشتی کی قیادت میںان سے ملاقات کرنیوالے ایک وفد سے کیا۔