• news

بھارت کا امریکہ کو سخت امیگریشن قوانین کا انتباہ

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کی جانب سے بھارت کیلئے امیگریشن قوانین میں سختی کے بعد بھارت نے بھی امریکہ کو ایسے ہی اقدامات کرنے کا انتباہ کردیا۔،بھارتی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بھارت میں امریکی سفیراوبرھمنیم نے کہا کہ امریکی ایمیگریشن قوانین کے سخت بنائے جانے کی صورت میں بھارت بھی ممکن ہے اسی جیسے اقدامات عمل میں لائے ۔ جے شنکر نے مزید کہا کہ یہ اقدام امریکی معیشت ، اوربھارت ،امریکاتعلقات پر بھی منفی اثر مرتب کرسکتا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن