• news

اسلام آباد ائرپورٹ سے بغیر امیگریشن پراسیس وسط ایشیائی ملک کی لڑکیوں کو نکالنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے اور کانسٹیبل پر مقدمہ

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے وسط ایشیائی ریاست کی دو لڑکیوں کو  امیگریشن  کے عمل سے گزارے بغیر اسلام آباد ایئرپورٹ سے باہر  نکالنے  کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنیوالے  اسلام آباد ائرپورٹ پر ایف آئی اے کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر بہرام بلوچ اور کانسٹیبل شہزاد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔، دونوں غیر ملکی لڑکیاں تاحال روپوش ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ سے وسط ایشیا کی ایک ریاست کی دو خوبرو لڑکیوں کو مبینہ طور پر بھاری رقم  کے عوض بغیر کلیئرنس کے انٹری دی گئی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ افسر و اہلکار کے خلاف انکوائری کے بعد ان کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن