• news

قوم کو ’’مکا‘‘دکھانے والے مشرف کی عدالت کانام سن کر ٹانگیں کانپ رہی ہیں: طلال بگٹی

لاہور (آئی این پی) جمہو ری وطن پا رٹی کے سر براہ نوبزادہ طلال اکبر بگٹی نے کہاہے کہ قوم کو ’’مکا‘‘دکھانے والے پرو یز مشرف کی عدالت کانام سن کر ٹانگیں کانپ رہی ہے ‘مشرف ملک سے فرار ہونے کا خیال دل سے نکال دیں انکو ہر صورت آئین اور قانون کے سامنے  حاضر ہونے پڑیگا ۔ ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے جمہو ری وطن پا رٹی کے سر براہ نوبزادہ طلال اکبر بگٹی نے کہا کہ پو ری قوم پرو یز مشرف کو اس کے انجام تک دیکھنا چاہتی ہے مگر قوم پر مظالم کی انتہاکرنے اور خود  کو کمانڈو کہنے والے پر ویز مشرف عدالت کا ہی سامنا کر نے کو تیار نہیں اور عدالت کے نام سے انکی ٹانگیں کانپ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آمر یت کا راستہ روکنے کیلئے بھی پرو یز مشرف کا احتساب ضروری ہے اس لئے انکی کوئی کوشش کا میاب نہیں ہوگی اور ان کو آخر کار عدالت کے سامنے پیش ہونا ہی پڑیگا ۔

ای پیپر-دی نیشن