• news

ججز نظربندی کیس: مشرف کے وکیل کی آئندہ سماعت پر میڈیکل رپورٹ پیش کرنیکی یقین دہانی

اسلام آباد (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ججز نظربندی کیس میں مشرف کی ایک روز کیلئے حاضری سے استثنٰی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی۔ عدالت میں ملزم کے دو ضامن مشتاق اور راشد قریشی بھی عدالت پیش ہوئے۔ مشرف کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ان کا موکل بیماری کی وجہ سے عدالت کے روبرو پیش نہیں ہو سکا جس پر پراسیکیوٹر نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ درخواست کے ساتھ بیماری کی تفصیل اور میڈیکل رپورٹ نہیں ہے۔ ملزم گذشتہ کئی سماعتوں سے عدالت میں پیش نہیں ہو رہا۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم اور دونوں ضامنوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، جس پر ملزم کے کونسل نے عدالت کو یقین دہانی کروائی کہ آئندہ سماعت پر ان کا موکل اگر پیش نہ ہوا تو میڈیکل رپورٹ جمع کروائی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن