ترک کمپنی کار کے نے پاکستان کیخلاف 2.1 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا
اسلام آباد (آئی این پی) نجی ٹی وی کے مطابق ترکی کی سرمایہ کار کمپنی ’’کارکے‘‘ نے عالمی بینک کے بین الاقوامی سرمایہ کاری کے تنازعات میں پاکستان کیخلاف 2.1 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ ترک کمپنی کے دائر کردہ دعوے کے مطابق پاکستان نے اپریل 2012ء سے کمپنی کے بحری بجلی گھروں کو غیر قانونی طور پر روکے رکھا اور ہرجانے کی مالیت کا تعین غیر جانبدار بین الاقوامی مالیاتی ادارے نے کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ترکی کی سرمایہ کار کمپنی ’’کارکے‘‘ نے عالمی بینک کے بین الاقوامی سرمایہ کاری کے تنازعات میں پاکستان کیخلاف 2.1 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ ترک کمپنی کے دائر کردہ دعوے کے مطابق پاکستان نے اپریل 2012ء سے کمپنی کے بحری بجلی گھروں کو غیر قانونی طور پر روکے رکھا اور ہرجانے کی مالیت کا تعین غیر جانبدار بین الاقوامی مالیاتی ادارے نے کیا ہے۔