اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کیخلاف درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی
اسلام آباد (اے پی اے) اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کیخلاف درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی۔ حکومت کی طرف سے طالبان سے مذاکرات کیلئے قائم مذاکراتی کمیٹی کو شاہد اورکزئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا کر درخواست واپس کر دی ہے۔درخواست پر لگنے والے اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار حکومت کی طرف سے بنائی گئی مذاکراتی کمیٹی سے براہ راست متاثر نہیں ہوا نہ ہی درخواست گزار نے دستاویزات مکمل کی ہیں۔