• news

پاکستان، افغانستان کا بارڈر منیجمنٹ پر مشترکہ کمشن بنانے اور ویزا پالیسی میں بہتری کیلئے اقدامات پر اتفاق

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور افغانستان نے بارڈر منیجمنٹ پر مشترکہ کمشن اور ویزا پالیسی میں بہتری کیلئے اقدامات پر اتفاق کیا ہے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اتفاق رائے سیکرٹری داخلہ شاہد خان کے حالیہ کابل کے دورے کے موقع پر ان کی اپنے افغان ہم منصب جنرل ایوب سالنگی کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران کیا گیا۔ ملاقات کے دوران افغانستان کی طرف سے وزارت داخلہ کے اعلیٰ سطحی حکام کے علاوہ پاکستانی سفیر صادق بھی موجود تھے ملاقات کے دوران بارڈر مینجمنٹ‘ ویزا پالیسی اور قیدیوں کے تبادلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران بارڈر مینجمنٹ پر مشترکہ کمشن پر اتفاق کیا گیا یہ کمیشن افغان سینیئر نائب وزیر اور پاکستان کی جانب سے سیکرٹری داخلہ کی قیادت میں قائم کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن