• news

ملتان: نشتر ہسپتال کی ایمرجنسی میں آتشزدگی دھواں بھرنے پر مریض وارڈز میں منتقل

ملتان (وقائع نگار خصوصی) نشتر ہسپتال ملتان کے ایمرجنسی وارڈ کی بیسمنٹ میں گزشتہ روز لگنے والی آگ کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا۔ ایمرجنسی وارڈ میں بہت زیادہ دھواں بھرجانے کے باعث مریضوں کے لواحقین ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف نے ایمرجنسی وارڈ میں داخل تمام مریضوں کو باہر نکال کر ان مریضوں کے متعلقہ وارڈز میں شفٹ کر دیا بعدازاں ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ گاڑیوں نے بیسمنٹ میں گھس کر آگ اور دھواں پر قابو پایا اور اڑھائی گھنٹے کے بعد ایمرجنسی وارڈ کی بجلی بحال کر دی گئی۔ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ محکمہ صحت پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن