واجبات کی عدم ادائیگی پر وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک کے حلقہ میں مزید 6 دیہات کی بجلی کاٹ دی گئی
نوشہرہ کینٹ (آن لائن)نوشہرہ واپڈا پیسکو حکام نے دوسرے روز بھر وزیراعلیٰ خیبر پی کے کے آبائی حلقہ سے مزید چھ دیہات کی بجلی کاٹ دی ہے۔ سب ڈویژن نمبر1 پبی کے ایس ڈی او کے مطابق ان چھ دیہات کی طرف87لاکھ روپے کی بقایا جات اور 277 گھرانوں کی بجلی عدم ادائیگی اور ڈائریکٹ بجلی چوری کرنے کی وجہ سے کاٹ دی گئی ہے۔ کوئی سیاسی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے اس سے قبل اتوار کے روز وزیراعلیٰ خیبر پی کے کے سات دیہات کی بجلی کاٹ دی تھی جو اب تک بحال نہ ہوسکی۔