واہگہ کسٹمز سٹیشن کی تعمیر مکمل کرلی، جلد پاکستان کیساتھ تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ہوجائیگا: بھارتی ہائی کمشنر
کراچی (این این آئی) بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی راگھوان نے کہا کہ بھارت نے واہگہ کسٹمز سٹیشن کی تعمیر مکمل کرلی ہے، بہت جلد پاکستان کے ساتھ اس راستے سے تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ہوجائیگا۔ پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے واہگہ کے راستے گذرنے والے پاکستانی مال بردارٹرکوں پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کررکھی، تاہم تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے کا فیصلہ حکومت کو ہی کرنا ہے۔ بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستانی برآمد ات کی مارکیٹنگ بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ ہندوستان میں پاکستانی مصنوعات کو فروغ دیا جاسکے۔