کراچی: سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بلدیہ ٹائون میں انسداد پولیو مہم موخر
کراچی (آئی این پی) کراچی میں بم حملے اور آستانہ پر فائرنگ کے بعد بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انسداد پولیو مہم کو مؤخر کردیا گیا۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں انسداد پولیو مہم سکیورٹی خدشات کے باعث موخر کردی گئی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ رات اسی علاقے میں آستانے پر بم حملے اور فائرنگ میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ مرنے والوں میں ایک کم سن بچی بھی شامل تھی۔