• news

اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمے میں ضمانت خارج ہونے پر ایس ایچ او کمرہ عدالت سے فرار

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ضمانت خارج ہو نے پر ایس ایچ او سنیئر سپیشل جج انٹی کرپشن کی عدالت سے فرار ہو گیا۔ چائنہ سکیم گجر پورہ کے رہائشی ڈاکٹر نور اللہ کی درخواست میں عبدالحفیظ ایس ایچ او قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کوٹ لکھپت پر تھانہ گجرپورہ میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ گزشتہ روز سینئر سپیشل جج انٹی کرپشن نے ضمانت خارج کر دی جس پر پولیس ملازمین کی موجودگی کے باوجود عبدالحفیظ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن