• news

اسلام آباد: جدہ جانے والے مسافر سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) اسلام آباد  میں بے نظیر انٹرنیشنل  ائر پورٹ  پر جدہ جانے والے مسافر سے ایک کلو سے زائد ہیروئن  برآمد کر لی گئی۔  ائر پورٹ  ذرائع  کے مطابق بے نظیر انٹرنیشنل  ائر پورٹ اسلام آباد پر نجی پرواز  این ایل 719 سے جدہ جانے والے مسافر کے سامان سے  ایک کلو سے زائد ہیروئن  برآمد کر لی گئی ہے۔  اے ایس ایف  ذرائع کے مطابق  مسافر کا تعلق سرگودھا سے ہے، اے ایس ایف نے ملزم کو حراست میں لے کر تفشیش شروع کر  دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن